اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 08:17am

اسلام آباد،  پنجاب ، خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 38،  منگلہ 24 اور ساہیوال میں 22 ملی میٹر ہوئی، بالائی علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران اسلام آباد سمیت شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے تاہم  ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔

Read Comments