Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 08:58am

چین نے کورونا وائرس پھیلانے کے 24 امریکی الزامات  مسترد کردیئے

بیجنگ:چین نے امرکی صدر ٹرمپ کے الزامات پرشدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئےکورونا وائرس پھیلانے کے24امریکی الزامات مسترد کردیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سےچین پر الزامات لگانے کا سلسلہ تھم نہ سکا ،جس پرچین نے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئےکورونا وائرس پھیلانے کےچوبیس امریکی الزامات  مسترد کردیئے۔

  امریکا کو کرارا جواب دیتےہوئے چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر 11ہزارالفاظ پر مشتمل آرٹیکل شائع کیا جس میں صدرٹرمپ کے کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے الزامات کے بارے میں 24جعلی سازشوں کو بےنقاب کیاگیا ۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی سیاستدانوں اورمیڈیا نے چین پر من گھڑت الزامات عائد کئےہیں۔

Read Comments