اورکزئی ایجنسی : کان منہدم ہونے سے چار مزدورجاں بحق

شائع 13 مارچ 2016 06:07am

لوئر اورکزئی ایجنسی :اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان منہدم ہونے کا حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار مزدورں کی لاشوں اور ستائیس زخمیوں کو نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں بارش کا باعث منہدم ہونے والی کوئلے کی کان میں چالیس سے زائد مزدور پھنس گئے تھے۔ ریسکیو آپریشن میں پاک فوج، ایف سی اور پولیٹیکل انتظمیہ بھاری مشینری کے ساتھ حصہ لے رہی ہے،ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک کان سے چار افراد کی لاشوں اور ستائیس زخمیوں کو نکال لیا ہے۔پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیرخان کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت صدام حسین، احمدحسین اور فضل رحیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق شانگلہ اور سوات سے ہے۔

کان حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو کوہاٹ اور کلایہ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک آرمی اورایف سی کے ایک سو سے زائد جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو آپریشن بھاری مشینری کی مدد سے کیا جارہا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے پاس ضروری میڈیکل سہولیات بھی موجود ہیں۔

Read Comments