'گزشتہ روز حالات سے لگا، لاک ڈاون میں نرمی کا نہیں ،کورونا خاتمے کا اعلان کیا'

شائع 12 مئ 2020 04:10pm

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ  گزشتہ روز جو حالات تھے ایسا لگا جیسے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔

اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب میں اسد عمر نے کہا حکومتی وسائل اتنے نہیں کہ اکیلے کورونا وبا سے لڑسکیں بلکہ عوام کوبھی مشکل وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹروں نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پرعمل کیا جائے، اگر بےاحتیاطی کی گئی تو مجبوراً دوبارہ بندشیں بڑھائی جائیں گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  اگر بےاحتیاطی کی گئی تو دوبارہ مجبوراً بندشیں بڑھائی جائیں گی، حکومتی وسائل اتنے نہیں کہ اکیلے کورونا وبا سے لڑسکیں۔

اسد عمر کاکہنا تھا کہ  عوام مشکل وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، ڈاکٹروں نے جو احتیاطی تدابیر بتائی ہیں ان پرعمل کیا جائے۔

Read Comments