پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34ہزار336ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک دن میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد34ہزار336ہوگئی جبکہ737افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک میں کورونا کے وار تیز ہوگئے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار 255کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد34ہزار 336ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج13مئی بروزبدھ کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1662مریض سامنے آئےجبکہ 13ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1356،خیبرپختونخوا میں 146،بلوچستان میں 97،اسلام آباد میں 43،گلگت بلتستان میں 18اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ خیبر پختونخوا میں 10اورپنجاب میں 3مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد13ہزار225ہوگئی جبکہ سندھ میں12ہزار 610افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں5ہزار021،بلوچستان میں2ہزار158،گلگت بلتستان میں475،اسلام آباد میں759اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے88کیسز سامنے آچکے ہیں۔
