سعودی عرب میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020 06:32am

ریاض:سعودی عرب میں سرکاری ونجی اداروں کیلئے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیاگیا ۔

سعودی وزارت محنت کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے،سرکاری اداروں میں 21رمضان سے8شوال تک جبکہ پرائیویٹ اداروں کی چھٹیاں 29رمضان سےہوں گی۔

سعودی عرب میں عید کی خوشیاں لاک ڈاؤن ہوگئیں،شاہی فرمان جاری کردیا گیا،جس کے مطابق، کرفیوکےاوقات کی مدت کو29رمضان تک بڑھادیاگیاہے ۔

شاہی فرمان کے مطابق،30رمضان المبارک سے 4شوال تک ملک بھر میں 24گھنٹے لاک ڈاؤن رہے گا،مکہ مکرمہ میں 24گھنٹے کرفیو برقرار رہے گاجبکہ شہرسےباہرجانےکیلئے متعلقہ محکمہ کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

Read Comments