پاکستان میں مزید 490افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،تعداد 35ہزار 788ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں مزید 490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد35ہزار788ہوگئی جبکہ770افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1452کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد35ہزار788 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج14مئی بروزجمعرات کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید490مریض سامنے آئےجبکہ 9ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 336،بلوچستان میں 81،اسلام آباد میں 63،گلگت بلتستان میں 7اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں 9مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد13ہزار561ہوگئی جبکہ سندھ میں13ہزار 341افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں5ہزار252،بلوچستان میں2ہزار239،گلگت بلتستان میں482،اسلام آباد میں822اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے91کیسز سامنے آچکے ہیں۔
