Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت باعث فخر ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کو بھارت میں خوش آمدید کہا اورسارو گنگولی کے کردار کو بھی سراہا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ٹیم اچھا کھیلی تو ٹرافی ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے کولکتہ میں موجود رہیں گے۔ عبدالباسط نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ویمنز ٹیم کی شرکت کو باعث فخر قرار دیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو بھی ٹیلیفون کیا اورٹیم کی آمد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات میں ان کے کردار کو سراہا۔
نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت باعث فخر ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کو بھارت میں خوش آمدید کہا اورسارو گنگولی کے کردار کو بھی سراہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ٹیم اچھا کھیلی تو ٹرافی ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے کولکتہ میں موجود رہیں گے۔ عبدالباسط نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ویمنز ٹیم کی شرکت کو باعث فخر قرار دیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کو بھی ٹیلیفون کیا اورٹیم کی آمد اور فول پروف سکیورٹی انتظامات میں ان کے کردار کو سراہا۔