گورنر سندھ خطاب کے دوران ماضی کی حسین یادوں میں کھوگئے

شائع 13 مارچ 2016 06:27am

کراچی:گورنرسندھ ڈاوٴ یونیورسٹی میں خطاب کے دوران ماضی کی حسین یادوں میں کھوگئے۔ کہتے ہیں اسی جگہ گٹار پرمحبت کی دھن بکھیر کر مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ڈاؤ یونیورسٹی ہیلتھ سائینسز میں معین آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ نے انتہائی خوشگوار موڈمیں اپنی ماضی کی یادوں اورمحبت کی داستان کوبیان کیا۔

میڈیا سے بات چیت میں گورنر سندھ نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ عوامی نمائندے مسائل کے حل کے لیے باہر نکلے ہیں ، مصطفی کمال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں کچھ سمجھ آیا تو بات کروں گا۔

گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے معین آڈیٹوریم کی تزئین آرائش میں نمایاں کردارادا کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔

Read Comments