پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38ہزار سے متجاوز

اپ ڈیٹ 16 مئ 2020 04:34am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد 38 ہزار 794  ہوگئی جبکہ 834 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید ایک ہزار 581 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد14ہزار916ہوگئی جبکہ پنجاب میں14 ہزار 201 افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں5ہزار678 ،بلوچستان میں2ہزار457، گلگت بلتستان میں518، اسلام آباد میں921 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے108کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید31مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد834ہوگئی۔

پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10ہزار 880 ہوچکی ہے۔

Read Comments