Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا،محکمہ موسمیات نےآج مزیدبارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کاکول میں118،بالاکوٹ میں58،دیرمیں30،مالم جبہ میں30،چراٹ میں29،پاراچنارمیں19،سیدو شریف میں17،چترال میں14اورکالام12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا یہ سلسلہ جاری رہتے ہوئے آج پشاور،چترال،دیر،سوات،باجوڑ ،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر،کوہستان،چارسدہ،مہمند،مردان،صوابی،کرم،کوہاٹ،ہنگواوربنوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مالم جبہ میں درجہ حرارت9،ایبٹ آباد15 اورڈی آئی خان میں34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔
اس کے علاوہ مالم جبہ 30 ، چراٹ 29 ،پاراچنار19، سیدو شریف17 ، میرکھانی 16 ، چترال 14 ، کالام 12 ، پٹن11 ، ڈی آئی خان ، مہمند ڈیم 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔