Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے مگر عوام کی لاپرواہی ختم نہ ہوسکی،آج سے صوبےبھرمیں 3روزکیلئےکاروباری سرگرمیاں معطل ہے۔
محکمہ صحت کے اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں کورونا سےمزید9 افرادجاں بحق جبکہ 171نئےکیسزرپورٹ ہوئے جس کے ساتھ صوبےمیں کورونا سے مرنےوالوں کی تعداد 284ہوگئی اورمتاثرہ افرادکی تعداد5ہزار423 تک جاپہنچی جبکہ صوبےمیں کورونا کے1505 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب حکومتی اعلان کےمطابق خیبرپختونخوامیں آج سے3روزکیلئےکاروباری سرگرمیاں معطل ہے۔
اعلامیہ کےمطابق جمعہ،ہفتہ اوراتوارکودکانیں بندرہیں گی جبکہ یوم علی جلوسوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہےتاہم عوام کی بےپرواہی جاری ہے اور لاک ڈاؤن اوراحتیاطی تدابیر کونظراندازکیاجارہاہے ۔
شہرکےمختلف بازاروں میں صبح سویرےدکانیں کھل گئیں اورحکومتی احکامات کوہوامیں اڑادیاجارہا ہے مگرانتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔