Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں چند ہفتوں میں کورونا سے بچاؤ کا انجکشن تیار کیا جائے گا،یہ دوا علاج میں 30فیصد تک مؤثر ہے۔
کورونا متاثرین کیلئے خوشخبری آگئی،امریکی کمپنی گلیڈ نےریمڈیسیوردواتیارکرلی،جس کے مؤثرنتائج سامنے
آرہےہیں،امریکامیں اس دواکے استعمال سے مریضوں میں 30فیصد کمی آئی جبکہ گلیڈکمپنی نےدوا کی تیاری کیلئےپاکستانی کمپنی سےبھی معاہدہ کرلیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ اینٹی وائرل انجکشن کی تیاری 6سے8ہفتےمیں شروع ہوجائےگی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پاکستان میں دستیابی کے ساتھ ساتھ دوا 127ممالک کو برآمد بھی کی جائے گی،دواکانام ری میڈیسویرہے جو انجکشن کی صورت میں ہے۔
ظفرمرزا نے بتایا کہ آنیوالےدنوں میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھنےکاامکان ہے، کوروناوباءکیخلاف صف اول میں لڑنےوالےڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل کاتحفظ ناگزیرہے، انفرادی حفاظتی سامان پرمکمل آگہی،درست استعمال حفاظت وبہتری کیلئےبہت ضروری ہے، ہم آج ہیلتھ ورکرزکیلئےپہلاٹریننگ پروگرام شروع کررہےہیں۔
دواسازکمپنی کے سی ای او عثمان خالد کاکہناتھاکہ دواکی خام مال کی دستیابی اورکم سے کم قیمت کےحوالے سے کام ہورہاہے۔