Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاون میں مزید نرمی کا فیصلہ کرتےہوئے پبلک ٹرانسپور ٹ کے بعد شاپنگ مالزکو بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اصولی منظوری دے دی۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور اقدام کی منظوری دیتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق آٹو موبائل انڈسٹر ی کے پیداواری یونٹس کو بھی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دے دی جائے گی۔
میاں اسلم اقبا ل وزیرتجارت پنجاب کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو اجازت دیدی جائے گی،متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا،شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سےنفاذ ہوگا،تھرمل گن سے چیکنگ ، ہینڈ سینٹی ٹائز ،ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے گا ۔
آٹو موبائل انڈسٹری پیداواری انڈسٹری کو ہفتے میں 7دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ شو رومز کو ہفتے میں 4دن کام کی اجازت ہوگی ،پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کرے گی۔