شریف خاندان کےخلاف اراضی کیس کی تحقیقات شروع

شائع 15 مئ 2020 01:48pm

 نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس میں تحقیقات شروع کردیں۔شریف خاندان کےافراد پر رائیونڈجاتی امرا میں ہزاروں کنال اراضی کو جعل سازی سے حاصل کرنےکاالزام ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے باقاعدہ انکوائری کے لئے کیس چئیرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔کیس میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ شریف خاندان نےاپنا اثرروسوخ استعمال کرتے ہوئے 2013 میں ہزاروں کنال اراضی کو زرعی رقبہ ڈکلیئر کروایا جبکہ بعد میں 2014 میں احد چیمہ نے 25 رکنی بورڈ کے فیصلے کا نوٹیفکیشن وآپس لے کر اراضی کو رہائشی رقبہ ڈکلیئر کر دیا۔

نیب نے احد خان چیمہ اس وقت کے ڈی سی او نور امین مینگل سمیت دیگر کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین  نیب کی منظوری کے بعد نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر کو طلبی کے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

Read Comments