ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

شائع 13 مارچ 2016 06:39am

اسلام آباد:ملک کے اکثر بالائی اور وسطی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ کشمیر،اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ کل کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں اکثر مقامات پر۔ جبکہ فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں اور بہاولپور، کوئٹہ ، ژوب ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان،خیبرپختونخواہ، پنجاب،کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ مالم جبہ ایک سو پینتیس، دیرپچاس، پٹن، رسالپورانچاس، ظفرآباد باون،ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments