اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ایک فیصدکمی کا اعلان

شائع 15 مئ 2020 03:23pm

اسٹیٹ بینک نےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیا۔شرح سود ایک فیصد کمی سےآٹھ فیصد پر آگئی۔دو ماہ کےدوران پالیسی ریٹ میں سوا پانچ فیصد کمی کی گئی۔اسٹیٹ بینک کاکہنا ہےمہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی۔آئندہ سال مہنگائی کی شرح سات سےنو فیصد پر آجائے گی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ممکنہ اضافے سے پھر لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔ معاشی بحالی کا عمل اس سے زیادہ سست ہوگا، جتنا ابھی سمجھا جا رہا ہے۔

معاشی بحالی کےلئےاسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےشرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی۔بنیادی شرح سود آٹھ فیصد ہوگئی۔

اس سے قبل مارچ اور اپریل کے دوران پالیسی ریٹ میں دو بار کمی کی گئی تھی۔اس طرح دو ماہ میں شرح سود سوا پانچ فیصد کم ہوگئی۔

بیان میں اسٹیٹ بینک کاکہنا ہےکہ رواں سال مہنگائی کی شرح 11سے12 فیصد تک رہے گی۔جبکہ آئندہ سال مہنگائی میں مزیدکمی ہوگی۔کورونا وائرس کے بعد مارچ میں برآمدات 10.8 فیصد اور درآمدات 19.3 فیصد گھٹ گئیں۔

مالیاتی خسارہ چوتھی سہ ماہی میں خاصا بڑھ جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ممکنہ اضافے سے پھر لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔جس کے بعد معاشی بحالی کا عمل زیادہ سست ہوگا۔

Read Comments