Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ایوی ایشن ڈویژن نے کل سے ڈومیسٹک پروازیں کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیرغلام سرورنے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن لاہور، اسلام آباد ، کراچی ، کوئٹہ اورپشاورمیں شروع کئے جائیں گے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈومیسٹک پروازیں کل سےشروع کی جائیں گی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جلدجاری کردیاجائےگا۔ڈومیسٹک پروازیں کراچی،لاہور،اسلام آباد پشاوراورکوئٹہ سے آپریٹ کی جائیں گی۔کل پی آئی اےکی پہلی پرواز سہ پہرایک بجےکراچی سےلاہورکےلئےجائیگی۔اسی روزلاہورسےکراچی واپسی کےلئے پرواز شام چاربجے روانہ ہوگی۔
ڈومیسٹک پروازیں ابتدائی طورپرعید کےلئے چلائی جارہی ہیں۔وفاقی وزیرغلام سرورنےکہاکہ ابتدائی طورپر 20 فیصد ڈومسٹک آپریشن شروع کئے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈومیسٹک پروازوں میں کورونا وائرس سےبچاؤکےایس او پیزپرعملدرآمدکرناہوگا۔جبکہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پر پابندی برقراررہے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل فلائٹ کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی ہے۔