Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :شہر قائد کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگا، محکمہ موسمیات نے کل سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی،جو 22 مئی تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی کے عوام ایک اور ہیٹ ویو کا سامنا کرنے کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی۔
کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آئے گی، گرم موسم روزہ داروں ایک بار پھر امتحان لے گا، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دوسری ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 18 سے 22 مئی تک موسم گرم رہے گا،گرمی کی لہر درمیانی درجے کی ہوگی،ان دنوں میں سمندری ہوائیں رک جائیں گی اور شمال مغرب سے شہر میں گرم ہواوں چلیں گی، جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت39سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم میں تبدیل ہوگا، شمال مغرب سے گرم ہوائیں چلنا شروع ہوں گی، اس وقت شہر میں 12 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران ہوا کی رفتار بھی انتہائی کم رہنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت درجہ حرارت کے مقابلے میں زیادہ محسوس ہوگی۔