پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40ہزار151ہوگئی

شائع 17 مئ 2020 09:50am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد40ہزار151ہوگئی جبکہ873افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار 352نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد40ہزار 151ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج17مئی بروز اتوارکو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید410مریض سامنے آئےجبکہ 7ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 383،اسلام آباد میں 26اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہواجبکہ پنجاب میں7 مریض  کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد15ہزار590ہوگئی جبکہ سندھ میں14ہزار 584افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں5ہزار847،بلوچستان میں2ہزار544،اسلام آباد میں947،گلگت بلتستان میں527اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے112کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید39مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد873ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں305افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 268،پنجاب میں 252، بلوچستان میں36،اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان  میں4 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا سےمتاثرہ 27ہزار937مریض زیرعلاج ہیں،ایک روز میں 461افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11ہزار341 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران14 ہزار175کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے1ہزار 352افراد میں کورونا وائرس پایا گیاجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 3 لاکھ 73ہزار410افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Read Comments