ضلع کرم سدہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کرایوں کے نئے نرخ نامے جاری

اپ ڈیٹ 17 مئ 2020 09:48am

پشاور:ضلع کرم سدہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے کرایوں کے نئے نرخ نامے جاری کردیئے گئے،کل سے بین الا اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ شروع ہوجائے گا۔

صوبائی  ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے بعد ضلع کرم سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الا اضلاع نقل وحرکت پیر کے دن سے شروع ہوجائے  گا۔

سدہ شہر سے مختلف اضلاع کیلئے چلنے والی گاڑیوں کیلئے تیل کی حالیہ قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں کے نئے  نرخ نامے جاری کردیئے گئے ۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس کے دفتر میں ٹرانسپورٹ یونین کے ساتھ مذکرات ہوئے جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف ہارون ،ٹی ایم او سدہ سید بہار حسین اور مقامی میڈیا کے رپورٹر بھی موجود تھے۔

اڈے اور مسافروں کیلئے ایس او پیزجاری کردیا گیا اور اس پر سختی سے عمل درامد کیلئے سخت ہدایات جاری کر دی گئیں۔

 ایس او پیز کیلئے عملی اقدامات کرنے پر TMO سید بہار حسین نے کہاکہ پٹرولیم مصنوغات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 30فیصد کمی کے حساب سے نئے نرخ ناموں میں سدہ پشاور کرایہ 500 کے بجائے350 کوہاٹ 270اور ٹل کیلئے 130روپے فی سواری کردیا گیا۔

Read Comments