ارتغل غازی کی حلیمہ پاکستان آنے کی خواہش مند

شائع 17 مئ 2020 12:25pm

ترکش سیریز ارتغل غازی میں حلیمہ کا کردار اداکرنے والی اسراء بلجک نےپاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ہفتے کو اسراء نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کو پاکستانی مداحوں نے خوب سراہا اور تعریفی پیغامات بھیجے۔

انہی کمنٹس میں سے ایک کاجواب دیتے ہوئے اسراء نے کہا میں آپ سب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ میں آپ سب سے پاکستان میں ملنے کا بےصبری سے انتظارکررہی ہوں۔ اپنا خیال رکھیے گا۔

ایک اور کمنٹ میں انہوں نے کہا پاکستان کےلئے میری طرف سے بہت سا پیار۔

واضح رہے ڈرامہ سیریز کی نشریات وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے کے بعد رمضان میں پی ٹی وی پر شروع کی گئیں تھیں۔

Read Comments