Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی، وفاقی وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا رکھی ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا،ان کی جگہ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود بنچ کا حصہ ہوں گے،جسٹس مظہر عالم خان اور جسٹس قاضی امین بدستوربینچ میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کرےگا۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز، سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں جبکہ عدالتی حکم پر وفاقی وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں نے اپنی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا رکھی ہے۔