تاجروں نےآج سےکاروبار24گھنٹےکھولنے کا اعلان کردیا

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 09:37am

کراچی :سندھ حکومت اور تاجروں کےدرمیان مذاکرات میں ناکامی کےبعد تاجروں نے آج سے کاروبار 24گھنٹے کھولنے کا اعلان کردیا۔

آج دکانیں کھولیں گے!چاہے کچھ بھی ہوجائے،گرفتاریاں دینے کو تیار ہیں،کراچی کےتاجرڈٹ گئے۔

سندھ حکومت اور تاجروں کےدرمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کراچی کے تاجروں نےکہہ دیا، کاروبار کھولیں گے ،جب تک چاہیں کاروبار کریں گے۔

چیئرمین تاجرسندھ تاجر اتحاد عتیق میرنے کہا کراچی کےتاجروں کامعاملہ سیاسی بنا دیا گیا،، آج کاروبار کھلے گا،چاند رات تک 24گھنٹے کاروبار چلے گا،گرفتاری دینے کو تیار ہیں۔

کراچی کے تاجروں نے یقین دہانی کرادی ،ایس او پی پر عمل درآمد کریں گے،تعداد بڑھائیں گے لیکن حکومت بھی تعاون کرے۔

دوسری جانب حکومت سندھ بھی تیار ہے،دو ٹوک کہہ دیا، مارکیٹیں نہیں کھلنے دیں گے،سعید غنی کا پھر وہی مؤقف، دیکھ رہے ہیں، بات ہورہی ہے۔

تاجر رہنما ءرضوان عرفان نے کہا، دکانیں 11بجے کھلتی ہیں وقت بھی تبدیل کیا جائے۔

حکومت سندھ کی جانب سےکراچی کےتاجروں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ معاملہ زیرغور ہے، شاپنگ مالزکھولنےپر غور کررہےہیں ۔

Read Comments