پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42ہزار125ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد42ہزار125ہوگئی جبکہ903افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار974نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد42ہزار 125ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج18مئی بروزپیر کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید825مریض سامنے آئےجبکہ 8ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 762،اسلام آباد میں 50اورگلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 13کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں8مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد16ہزار377ہوگئی جبکہ سندھ میں15ہزار 346افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں6ہزار061،بلوچستان میں2ہزار692،اسلام آباد میں997،گلگت بلتستان میں540اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے112کیسز سامنے آچکے ہیں۔
