Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور: پاک افغان طورخم بارڈر 2ماہ بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیا،افغانستان میں اتحادی افواج کیلئے سپلائی بھی بحال کردی گئی۔
بارڈر حکام کے مطابق ہفتے میں 6دن تک 24 گھنٹے کیلئے طورخم بارڈر کھلا رہے گاتاہم ہفتے میں صرف ایک دن پھنسے پیدل آنے والے افراد کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
طورخم بارڈر کورونا وائرس کے باعث 2 ماہ کیلئے بند کر دیا گیا تھا،بارڈر کھولنے کے بعد متعدد ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے جبکہ افغانستان میں اتحادی افواج کیلئے سپلائی بھی بحال کردی گئی۔