لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 798کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد43ہزار966ہوگئی جبکہ939افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار841نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد43ہزار 966ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج19مئی بروزمنگل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید798مریض سامنے آئےجبکہ 16ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 630،بلوچستان میں 128،اسلام آباد میں 37اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 3کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں13،اسلام آباد میں 2اور بلوچستان میں ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد17ہزار241ہوگئی جبکہ سندھ میں15ہزار 976افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں6ہزار230،بلوچستان میں2ہزار820،اسلام آباد میں1ہزار034،گلگت بلتستان میں550اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے115کیسز سامنے آچکے ہیں۔