Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 مئ 2020 09:07am

حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپے کے بدلے 4 اوردے گی، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران  خان نے کہا ہےکہ حکومت عطیہ کیے گئے ہرروپے کے بدلے4 اوردے گی،فنڈزکی تقسیم میں احساس ڈیٹا اورشفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران  خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق کہا کہ گزشتہ روزاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیٹیگری 4کےمستحقین سے ملا ،ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین کوکورونا ریلیف فنڈ سے امداد دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عطیہ کیےگئے ہرروپیہ کے بدلے4 اوردے گی ، فنڈزکی تقسیم میں احساس ڈیٹااورشفافیت کامکمل خیال رکھاجائے گا ۔

وزیراعظم عمران خان نےاحساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے لنک بھی شیئرکیا۔

Read Comments