جکارتہ: انڈونیشیا سے 237 پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کی خصوصی پرواز وطن واپس روانہ ہوگئی۔
پاکستانی سفارتخانہ جکارتہ کے مطابق،انڈونیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے انڈونیشیا سے237 پاکستانی وطن واپس روانہ ہوگئے۔
پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتی مشنز کی کوششیں قابل تحسین ہیں، گزشتہ 5 ہفتوں میں پاکستانیوں کی یہ دوسری فلائٹ ہے،انڈونیشیا میں 450 پاکستانی پھنس گئے تھے۔