Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:فلور ملز مالکان اور پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے ، حکومت نے فلور مل مالکان کے سارے مطالبات مان لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
پاکستان فلور ملز اسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا کے مطابق آج پنجاب حکومت کے نمائندوں اور فلور اسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوں گے،معاہدے کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ملوں کو صوبے کے اندر گندم کی خریداری کی اجازت دینے کے علاوہ گندم کا ذخیرہ 3 کی بجائے 7دن کیلئے رکھنے کی اجازت دے دی۔
ضلعی انتظامیہ ملوں کی جانب سے گندم کی صوبے کے اندر نقل و حرکت میں رکاوٹ نہی ڈالے گی۔