کراچی میں مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک لوٹ لیا

شائع 19 مئ 2020 03:34pm

کراچی کے علاقے کورنگی چھ نمبرمیں دن دہاڑے پانچ مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک لوٹ لیا۔ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی سی ڈی آر بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے بینک کے گارڈ کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبرمیں واقع نجی بینک میں مبینہ طورپرپانچ مسلح ڈاکوں نے دن دہاڑے بینک کےعملے کویرغمال بنایا ڈیڑھ کروڑروپے لے اڑے ۔ملزمان جاتے جاتے سی سی ٹی وی کیمرے کی ڈی وی آر بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف اور ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ نے واردات کے بعدبینک کا معائنہ کیا۔

ڈی آئی جی عارف حنیف کے مطابق اطراف کی سی سی ٹی وی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ڈکیتی انجام دینے والے ملزمان موٹرسائیکلوں پرسوار تھے جن کی تلاش  جاری ہے۔ابتدائی تفتیش کےلئے بینک کے گارڈکو حراست میں لے لیاگیاہے۔

Read Comments