Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وفاقی حکومت نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے ملک میں نئے انتخابات کے مطالبہ کومضحکہ خیزقراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدوزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنےبریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف احتساب سے بچنے کےلئے نئے انتخابات کا ڈھونگ رچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ اس مرتبہ یہ بچ کرنہیں جائیں گے۔شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرغورہے ۔
وزیراطلاعات نے شہباز شریف کے نئے انتخابات کے مطالبہ کومستردکرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اورکہانئے انتخابات کا مطالبہ مضحکہ خیزہے۔ شہبازشریف احتساب سے بچنےکےلئے نئے الیکشن کاڈھونگ رچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، عوام اب دھوکے میں نہیں آئیں گے، حکومت مدت پوری کرے گی۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ہمیشہ انصاف کا منہ چڑایا ہے، اس مرتبہ ہم ان کونہیں جانے دیں گے۔ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرغورہے۔
وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہا کہ چینی انکوائری کمیشن کی فرانزک رپورٹ عید سے پہلے سامنے آجائے گی،اس حوالے سے کابینہ کاخصوصی اجلاس بھی بلاسکتے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ماضی میں کی گئی غیرقانونی بھرتیوں کی رپورٹ نہ دینے والی وزارتوں کوایک ہفتے کا وقت دیا گیاہے۔ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔قانونی معاملات تیس جون تک حل کرلیں گے۔