لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد45ہزار898ہوگئی جبکہ985افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار932نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد45ہزار 898ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج20مئی بروز بدھ کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید813مریض سامنے آئےجبکہ 16ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 709،اسلام آباد میں 104اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 3کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں16مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد17ہزار947ہوگئی جبکہ پنجاب میں16ہزار 685افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں6ہزار554،بلوچستان میں2ہزار885،اسلام آباد میں1ہزار138،گلگت بلتستان میں556اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے133کیسز سامنے آچکے ہیں۔