ای سی سی : قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے مفاہمتی یاداشت کی منظوری

شائع 20 مئ 2020 02:02pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کمرشل قرضوں کی ری فنانسنگ کیلیے رجوع نہ کرنے اورجی ٹونٹی ممالک سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے مفاہمتی یاداشت پردستخط کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

 مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں سپریم کورٹ کی عمارتوں کی مرمت کیلئے 36 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس کوسندھ میں ترقیاتی سکیموں کیلئے38کروڑ36 لاکھ کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اوروزارت ہاؤسنگ کوپی ڈبلیوڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 29 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں پاکستان انرجی سکوک ٹو پر سود کی ادائیگی کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے ،اجلاس میں  وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی۔

کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کرینگے ، فنڈزکے موزوں استعمال اورشفافیت کویقینی بنائے گی ، کمیٹی دو ہفتوں میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ای سی سی کو آگاہ کرے گی۔

Read Comments