لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد48091ہوگئی جبکہ1017افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار193نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد48ہزار 091ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج21مئی بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید798مریض سامنے آئےجبکہ 8ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 697،اسلام آباد میں 97اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں7 اور اسلام آباد میں ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد18ہزار964ہوگئی جبکہ پنجاب میں17ہزار382افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں6ہزار815،بلوچستان میں2ہزار968،اسلام آباد میں1ہزار1235، گلگت بلتستان میں579اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے148کیسز سامنے آچکے ہیں۔