Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرارہے، سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔
کراچی میں مئی کے مہینے نے جون جولائی کی گرمی کی یاد دلا دی، شہر میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار ہے، دھوپ کی شدید تپش اور گرم ہوا سے سڑکوں پر سناٹا چھاگیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی حالیہ لہر دو دن تک برقرار رہنے کا امکان ہے، شدید گرمی نے شہریوں کی حالت بھی پتلی کردی ہے ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے ہے ضروری کام کے سلسلے میں باہر نکلنا ہی پڑتا ہے ۔
شہر میں اس وقت جنوب مغرب سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔