Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 مئ 2020 04:05pm

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز عہدے پر بحال ، 90 روز معطلی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحال کر دیا اور90 روز معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔

 اسلام آبادہائیکورٹ میں میر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے میئراسلام آبادانصرعزیزکی معطلی کانوٹیفکیشن معطل کردیااور انہیں عہدے پر بحال کردیا۔

یادرہے کہ  مئیر اسلام آباد نے اپنی معطلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ،درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ ان کیخلاف کارروائی غیر قانونی ہے،وزارت داخلہ کے 17 مئی کے نوٹیفکیشن کومعطل کرکےعہدے پربحال کیا جائے۔

 درخواست میں حکومت،وزارت داخلہ،چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اورلوکل گورنمنٹ کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔

Read Comments