لاہورہائیکورٹ :عید پر تفریح گاہیں کھولنے کیلئے دائر درخواست مسترد

اپ ڈیٹ 21 مئ 2020 09:37am

لاہورہائیکورٹ نے عید پر پارکوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے عیدپرتفریح گاہوں کوکھولنےکی دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ ‏کورونا کا معاملہ پہلے ہی سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے،اب عدالت سے بچوں کے مارنے کا لائسنس لینا چاہتے ہیں،کورونا کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،فیصلہ بھی وہیں سے ہوگا۔

عدالت نے عید پر پارکوں اور تفریح گاہوں کو کھولنے کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

Read Comments