Aaj Logo

شائع 21 مئ 2020 05:06pm

'اصل چینی چوروں کا تو ذکر تک نہیں کیا گیا'

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پریس کانفرنس میں عمران خان کی چوری چھپانے کی تفصیل بیان کی گئی۔اصل چینی چوروں کا تو ذکر تک نہیں کیا گیا۔تمام فیصلوں کی منظوری دینے والے عمران خان، حفیظ شیخ، اسد عمر اور عثمان بزدار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ‎سچ یہ ہے کہ عمران خان نے خود کو اور اپنی کابینہ کو بچانے کے لئے رپورٹ کا سرکس لگایا۔

انہوں نے کہاقلت کےباوجودوزیراعظم نےچینی برآمدکی اجازت دی ۔چینی کی قیمت بڑھانےکی اجازت وزیراعظم اورکابینہ نےدی۔ن لیگ چینی چور وزیراعظم کو بھاگنے نہیں دے گی۔

Read Comments