Aaj Logo

شائع 21 مئ 2020 07:40pm

'آج سے پہلے کسی حکومت نے ایسی رپورٹ پبلک نہیں کی'

وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں آج سے پہلے کسی حکومت نے ایسی رپورٹ پبلک نہیں کی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری کی آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بحران کی اصل وجہ چینی کی ایکسپورٹ نہیں بلکہ سٹے بازی ہے۔موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے مختلف ہے ۔ معاملے پر ایکشن لیا جائےگا۔

انہوں نے کہا5سال میں20ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ ایف آئی اے معاملات کو آگے بڑھائے گا۔ چینی بحران کی وجہ ایکسپورٹ نہیں سٹہ ہے۔ تمام کمپنیز کا فرانزک آڈٹ ہوناچاہیئے۔ عوام مل مالکان کےآگے بےاختیارہیں۔ وزیراعظم رپورٹ پر ایکشن کےخواہاں ہیں۔

Read Comments