Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 مئ 2020 08:11am

پاکستان: کورونا سے مزید 34 جاں بحق، کیسز 51 ہزار سے متجاوز

لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی ملک میں  کورونا کیسز میں تیزی سے  اضافہ ہورہا ہے، آج یعنی چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جوپاکستان میں موذی وبا سے اموات کی سب سےبڑی تعداد ہے۔

ملک میں وائرس سےجاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1101 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران  1743 نئے کیس سامنے آئے۔ جس کے بعد مجموعی طورپر متاثرین کی تعداد51407 ہوگئی۔

سندھ میں بیس 20883، پنجاب میں 18730 وائرس کا شکارہیں، خیبرپختونخوا میں 7391، بلوچستان میں 3198، اسلام آباد میں 1457، گلگت بلتستان میں 607اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔  کورونا سےاب تک 16653 افراد صحتیاب ہوگئے۔

Read Comments