متحدہ کارکنوں پر تشدد کا الزام مسترد

شائع 13 مارچ 2016 02:38pm

کراچی :صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ایم کیوایم کے الزامات کومسترد کردیا۔ کہتے ہیں قیدیوں پرتشدد کےالزامات بے بنیاد ہیں،تمام قیدیوں کوجیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ایم کیوایم کے اسیرکارکنوں پرتشدد کےالزام کومسترد کردیا۔سہیل انورسیال کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل میں قیدیوں پرتشدد کے الزامات بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام قیدیوں کوجیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق قیدیوں کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کا نظام رائج ہے۔

Read Comments