طیارہ حادثے میں سینئر صحافی انصارنقوی بھی چل بسے، اہلخانہ نے تصدیق کردی۔ ان کے صاحبزادے شاہ زیب انصاری کہتے ہیں کہ یہ ہمارے خاندان کےلئے ناقابل تلافی نقصان، بڑا سانحہ اور دکھ کا لمحہ ہے۔
انصارنقوی نے مختلف اداروں میں صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں۔آج نیوزسے بھی منسلک رہے۔ وہ لاہور میں چینل ٹوئنٹی فور کے ڈائریکٹر پروگرامنگ تھے۔اہلخانہ کیساتھ عید منانے کیلیے کراچی آرہے تھے کہ طیارے حادثے میں مالک حقیقی سے جا ملے۔