اپ ڈیٹ 26 مئ 2020 11:39am

ملک کےبیشترعلاقوں میں گرمی کی شدید لہر ، درجہ حرارت میں اضافے کاامکان

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان  ہے، سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ملک میں گرمی کی شدید لہر ہے ،بیشتر علاقوں میں پارہ ہائی ہونے کا امکان  ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ، بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

 سندھ اوربلوچستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

 محکمہ موسیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی آبرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جارہا ۔

سندھ کے علاقے مٹھی ، دادو اور نوابشاہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان میں سبی اور تربت شدید گرم رہے پنجاب کے وسطی اورجنوبی اضلاع بھی شدید گرم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

Read Comments