لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد59ہزار151ہوگئی جبکہ1225افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار356نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد97ہزار 151ہوگئی۔
کل کے کیسز کی صورتحال
آج26مئی بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید725مریض سامنے آئےجبکہ 15ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 577،اسلام آباد میں 87اوربلوچستان میں کورونا وائرس کے61کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں15مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد22ہزار934ہوگئی جبکہ پنجاب میں20ہزار654افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں8ہزار080،بلوچستان میں3ہزار468،اسلام آباد میں1ہزار728، گلگت بلتستان میں630اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے211کیسز سامنے آچکے ہیں۔