Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پی آئی اے حادثے کا شکار ہونے والے شہیدپائلٹ سجاد گل کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ لاہور میں طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے پائلٹ سجاد گل کے گھر پہنچے ،جہاں انہوں نے سجاد گل کے اہلخانہ سے ملاقات کی اورتعزیت کی۔
اس موقع پر اعجاز احمد شاہ کا کہناتھا کہ اس حادثے میں ہم نے قیمتی جانوں کی صورت میں قومی اثاثے کھو دیئے،کیپٹن سجاد گل کی وفات نہ صرف پی آئی اے بلکہ تمام ملک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے،انہوں نے آخری لمحے تک اپنی پوری کوشش کی لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔
وزیرداخلہ نے مرحوم کے والد کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حادثے کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوں گی۔
شہید کیپٹن سجاد گل کے والد کا کہناتھا کہ تمام متعلقہ ادارے انکوائری مکمل ہونے تک ایسے بیانات دینے سے اجتناب کریں جس سے مرحوم کے اہل خانہ کی دل آزاری ہو۔