Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال اور سرفراز مرچنٹ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بااختیار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے،الزامات ثابت ہونے کی صورت میں حکومت ایکشن لے۔لاہور میں اسلامی ہومیوپیتھک طریقہ علاج کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مصطفٰی کمال اور سرفراز مرچنٹ کے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کی بجائے بااختیار جوڈیشیل کمیشن کرے۔ اگر پورے معاملے میں بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہو جائے تو حکومت ایکشن لے۔ پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ حقوق نسواں قانون کے بارے میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سترہ مارچ کو منصورہ میں دینی جماعتوں کےاجتماع میں قانون سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ کیا جائے گا۔
لاہور :جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال اور سرفراز مرچنٹ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بااختیار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے،الزامات ثابت ہونے کی صورت میں حکومت ایکشن لے۔
لاہور میں اسلامی ہومیوپیتھک طریقہ علاج کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مصطفٰی کمال اور سرفراز مرچنٹ کے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کی بجائے بااختیار جوڈیشیل کمیشن کرے۔ اگر پورے معاملے میں بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہو جائے تو حکومت ایکشن لے۔
پنجاب اسمبلی کے پاس کردہ حقوق نسواں قانون کے بارے میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سترہ مارچ کو منصورہ میں دینی جماعتوں کےاجتماع میں قانون سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ کیا جائے گا۔