لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد61ہزار227ہوگئی جبکہ1260افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار076نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد61ہزار 227ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج28مئی بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1073مریض سامنے آئےجبکہ21ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 919،اسلام آباد میں 136،گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے5کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں19،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد24ہزار206ہوگئی جبکہ پنجاب میں22ہزار037افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں8ہزار483،بلوچستان میں3ہزار616،اسلام آباد میں2ہزار015، گلگت بلتستان میں651اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے219کیسز سامنے آچکے ہیں۔