جواپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے،شبلی فراز

اپ ڈیٹ 28 مئ 2020 08:05am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کوایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں ، جواپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ آج کے روزپاکستان کواسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا اعزازحاصل ہوا ، ہماری ایٹمی قوت پاکستان اوراس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے، قومی وقار اور سالمیت سب سے مقدم ہے ،قومی ملک کے دفاع اورترقی کیلئے ایک ہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ ‏مریم نواز صاحبہ پاکستان کوایٹمی قوت بنانے والی ایک نسل کی محنت اور کاوش کو ہر چیز کی طرح اپنے خاندان سے نہ جوڑیں ، اپنے کارکنوں کوتنہا چھوڑکرہرمرتبہ میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے ،جوقیادت اپنے بیانیے سے وفاء نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفاء کریں گے؟ ۔

وزیراطلاعات نے مزید تنقید کرتےہوئے کہا کہ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی ، ان وفاؤں کی تصویریں ایون فیلڈ اوردیگرجائیدادوں کی صورت دنیا بھرمیں نظرآتی ہیں ، قوم کے بچوں کا مستقبل چھین کراپنی اولادوں کی زندگی بنانے والوں کوقوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Read Comments