لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد64028ہوگئی جبکہ1317افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار 636نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد64ہزار028 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج29مئی بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1332مریض سامنے آئےجبکہ34ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 927،بلوچستان میں 312،اسلام آباد میں 85اور آزاد کشمیر میں کورونا کے8کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں29،اسلام آباد 3اور بلوچستان میں 2افراد کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد25ہزار309ہوگئی جبکہ پنجاب میں22ہزار964افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں8ہزار842،بلوچستان میں3ہزار928،اسلام آباد میں2ہزار100، گلگت بلتستان میں658اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے227کیسز سامنے آچکے ہیں۔